لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کا سرکاری زمین کو واگزار کروانے کے لئے آپریشن جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر کی ہدایت پر ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے 17 مرلہ سرکاری زمین کو واگزار کروایا۔زمین کی کل مالیت تقریباً 01 کروڑ 02 لاکھ روپے بنتی ہے ۔بذریعہ بھاری مشینری 05 پختہ سٹرکچرز کو مسمار کروا دیا گیا ہے۔موضع ہربنس پورہ میں آپریشن کیا گیا ۔