شہبازگل معاملہ پر حکومت سے یہی توقع تھی،نسانیت کو نہ ڈوبنے دیا جائے ،غلام سرور 

Aug 21, 2022

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے کہ شہباز گل کے معاملے پر اس حکومت سے یہی توقع تھی مگر انسانیت کو نہ ڈوبنے دیا جائے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج یہ سب دیکھ چکے ہیں پی ڈی ایم کا الیکشن میں جو حال ہونا ہے وہ بھی سب کے سامنے آجائے گا آج راولپنڈی کا جلسہ گرتی ہوئی دیواروں کیلئے آخری دھکا ہوگا غلام سرور خان نے ہفتہ کے روز پبلک سیکرٹریٹ مال روڈ  کینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے یہ بات کہی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے غلام سرور خان نے کہا کہ شہباز گل کی پوری ویڈیو ریلیز نہیں ہوئی لیکن اس میں انہوں نے سیاسی باتیں کیں شہباز گل پر بدترین تشدد کیا گیا اور نجی چینل کو بھی نشانہ بنایا گیا شہباز گل کے خلاف جن دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا اسکی سزائیں عمر قید اور سزائے موت ہے پی ڈی ایم رہنماں نے بھی اداروں کے خلاف باتیں کیں انکے خلاف تو کوئی ایکشن نہیں ہواپارٹی کے ایک کارکن نے گفتگو کی جس پر بدترین تشدد کیا گیا میں اسکے بیانیہ کو سپورٹ نہیں کر رہالیکن ایسے ہی  بیانات پرپی ڈی ایم کے رہنماں نوازشریف، شہباز شریف، زرداری، مریم نواز کے خلاف بھی ایکشن لینا ہوگاان کے بیانات پر بھی کارروائی ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ایسٹیبلشمنٹ کا اپنے اپنے ملک میں اہم رول ہوتا ہے ہماری عظیم فوج ہماری جعرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے کل سے ہم حکومت کے خاتمے کیلئے جلسے شروع کر رہے ہیں شہباز گل  کے بیان پر انکوائری کیلئے عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہئے کیونکہ اس حکومت کی تفتیش پر ہمیں اعتماد نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کو بھی وکٹمائز کیا گیا اس کا این او سی بھی منسوخ کیا گیا عمران خان نے دونوں ایشوز پر ریلی کا اعلان کیا عوام باشعور ہیں وہ حکومتی منفی ہتھکنڈوں کو کبھی قبول نہیں کرسکتے عمران خان کے جلسوں میں جوش و خروش  بھی تاریخی ہے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے کہا کہ شہباز گل کا اگر تو قصور یہ ہے کہ انکے والد وزیر اعظم نہیں تھے یا چچا نہیں تھے تو ہہ ظلم کے مترادف ہیہماری عدلیہ ادارے سب سے درخواست ہے جو عمل انسانوں کے دائرے کو کراس کر جائے اس پر پوری دنیا میں تنقید کی جا رہی ہیاس حکومت سے یہی توقع تھی مگر انسانیت کو نہ ڈوبنے دیا جائے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں نتائج دیکھ چکیکل جو جلسہ ہونے جا رہا یہ گرتی ہوئی دیواروں میں آخری دھکا ہو گا۔

مزیدخبریں