اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خصوصی دعوت پر جرمنی ڈنمارک، ناروے اور سوئیڈن کا دورہ کریں گے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یورپی ممالک کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات میں اضافے کے علاوہ عالمی و علاقائی معاملات پر پاکستان کا مؤقف سامنے رکھیں گے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری برلن، کوپن ہیگن، اسٹاک ہوم اور اوسلو میں اہم ترین ملاقاتیں کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری یورپ کی درآمدی منڈیوں میں پاکستان کے لئے مزید مواقعوں کے حصول پر یورپی ریاستوں کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کریں گے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ڈنمارک کے ساتھ گرین فریم ورک انگیجمنٹ معاہدے پر دستخط کریں گے۔