اسلام آباد(خبر نگار)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے ، موسلادھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دادو،سکھر،لاڑکانہ اور جیکب آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے اور قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان،قلات،خضدار ،پنجگور اورڈی جی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اور سکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے گذشتہ 24گھنٹے کے دوران سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا،بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ سندھ میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش سندھ میںپڈعیدن355، سکرنڈ138، لاڑکانہ129، موہنجوداڑہ124، خیرپور121، شہید بینظیرآباد114، روہڑی90، جیکب آباد،سانگھڑ81، میرپورخاص78، سکھر75، دادو69، ٹنڈوجام61، چھور44، حیدرآباد(سٹی38، ائیرپورٹ21)، مٹھی14، کراچی (قائدآباد10، گلشن حدید04)، بدین،ٹھٹھہ01، پنجاب میں رحیم یار خان39، ڈی جی خان23، خانپور12، لیہ10، بہاولپور(سٹی10،ائیرپورٹ04)، مری07، کوٹ ادو05، بلوچستان میں خضدار36، قلات30، کوئٹہ سٹی)23، بارکھان07، خیبر پختونخوا میں ڈی آئی خان(ائیرپورٹ28، سٹی04)، دیر(بالائی03، زیریں01)، کالام 02، گلگت بلتستان میں ہنزہ25، بگروٹ05، بابوسر03، گلگت اورگوپس میں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ملک میں زیادہ زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت نوکنڈی41 اوردالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی ‘چند مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان
Aug 21, 2022