”ایپ سپ“ کے زیراہتمام انٹرپرینیوریل ایکسپو ”سی پاکستان“کا انعقاد


لاہور ( کامرس رپورٹر) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز آف پاکستان ”ایپ سپ“ کے زیراہتمام پاکستان کی سب سے بڑی انٹرپرینیوریل ایکسپو ”سی پاکستان“ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں ملک بھر سے نامور سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کے سٹوڈنٹس نے 100 سے زائد سٹارٹ اپس نے ”نیشنل سٹارٹ اپ چیمپئن شپ “ میں حصہ لیا۔ایکسپو میں یونیورسٹیز کے وائس چانسلرزاور ریکٹرز کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔ ایپ سپ پاکستان بھر میں موجود پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز کی نمائندہ منتخب ایسوسی ایشن ہے جس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبد الرحمن نے یہ آئیڈیا پیش کیا کہ سٹوڈنٹس کو مستقبل کے کامیاب بزنس مین بنانے کےلئے نہ صرف انکی تخلیقی صلاحیتوں کو انٹرپرینیوریل ٹریننگ کے ذریعے اُجاگر کرنا ضروری ہے بلکہ انکے آئیڈیاز کو عملی شکل میں ڈھالنے اور پھر ایسے پلیٹ فارم تشکیل دینا بھی انتہائی ضروری ہے جن کے ذریعے دنیا بھر کو پاکستانی طلباءو طالبات کے کریئیٹو سٹارٹ اپس اور بزنس آئیڈیاز سے متعارف کروایا جا سکے۔ 


تقریب کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ڈاکٹر سمیرارحمان نے کہا کہ ”نوجوان نسل پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور یونیورسٹیز پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ طلبا ءکو مستقبل کے انٹرپرینیورز بنائیں تاکہ وہ نوکری ڈوھونڈنے والے گریجویٹس بننے کے بجائے نوکریاں پیدا کرنے والے بنیں“۔ تقریب میں چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمن نے خصوصی شرکت کی جبکہ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں تھے۔ صوبائی وزیرہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے ایپ سپ کو ایک بہترین ایکسپو منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نجی و سرکاری جامعات کو ایپ سپ سے بہت کچھ سیکھنا چاہئے 

ای پیپر دی نیشن