لاہور(سپورٹس رپورٹر)شان مسعود کے یارک شائر کےساتھ معاہدے کے امکانات روشن ہیں ۔ وہ ڈربی شائر کےساتھ معاہدے میں توسیع نہیں چاہتے۔قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود رواں کاو¿نٹی سیزن کے اختتام پر ڈربی شائر کو خیرباد کہہ دیں گے۔شان مسعود کو یارک شائر کی کپتانی کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے، ڈربی شائر نے شان مسعود کو معاہدے میں توسیع کیلئے اضافی معاوضہ بھی آفر کیا تھا۔
بھارت نے زمبابوے کو دوسرا
ون ڈے 5وکٹوں سے ہرا دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میچ میں پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ میزبان زمبابوین ٹیم161رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ سین ولیمز42‘ریان برل 39رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شردل ٹھاکر نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔بھارت نے ہدف پانچ وکٹوں پرپورا کرلیا ۔سنجو سامسن نے 43رنز بنائے ۔ لیوک جنگوے نے دو کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا ۔
فیفاورلڈ کپ‘3ماہ باقی ‘ 24 لاکھ
سے زائد ٹکٹس فروخت
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں 3 ماہ کا وقت رہ گیا۔ ورلڈ کپ کیلئے 24 لاکھ سے زائد ٹکٹس خرید لی ہیں۔ 5 لاکھ 21 ہزار ٹکٹیں حال ہی میں فروخت ہوئی ہیں۔فیفا کا کہنا ہے کہ فٹبال ورلڈکپ کی سب سے زیادہ ٹکٹ خریدنے والوں میں ورلڈ کپ کے میزبان قطر کے علاوہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے شہری شامل ہیں۔
فیفا کے مطابق قطر میں ہونے والا ورلڈ کپ قطر سمیت پورے علاقے کے ملکوں کیلئے بڑا مفید ثابت ہو گا۔ قطر ایئرویز اور گلف ائیرویز نے باہمی شراکت داری سے ورلڈ کپ کے شائقین کو لانے لے جانے کا اہتمام کیا ہے۔ مسافر طیاروں کی یہ شٹل سروس دوحہ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان چلے گی۔فیفا نے ورلڈ کپ کی ٹکٹوں کی فروخت کا اگلا مرحلہ ماہ ستمبر میں شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ قطر کی آبادی کے تقریبا نصف یعنی بارہ لاکھ لوگوں کے خلیجی ممالک سے ورلڈ کپ دیکھنے آنے کی توقع ہے۔قطر اور ورلڈ کپ کے منتظمین کیلئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہوگا کہ وہ شائقین، دنیا بھر سے آنے والی فٹبال کی ٹیموں اور ٹیموں کےساتھ آنے والے سٹاف کیلئے رہائش کا بندوبست کریں۔ اس کیلئے وہ بحری جہازوں اور صحرا میں کیمپ لگا رہے ہیں تاکہ رہائشی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔ قطر میں ورلڈ کپ 2022 کا آغاز مقررہ دن سے ایک دن پہلے 20 نومبر کو ہو رہا ہے۔