پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی‘ انڈی پینڈنٹ سپیشلسٹس نے سکینز ‘ رپورٹس کی روشنی میں شاہین آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان آخری ایک روزہ میچ آج روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا،میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو میزبان ٹیم پر 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ انجری کا شکار قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی ایشیاکپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فاسٹ باﺅلر شاہین شاہ آفریدی کو میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ سپیشلسٹس نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ ایشیاکپ اور انگلینڈ خلاف ہوم سیریز میں قومی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی کی نیوزی لینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں واپسی کے امکانات ہیں، جو رواں سال اکتوبر میں ہوگی۔فاسٹ باﺅلرشاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ہماری پلیئنگ الیون کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، میں اپنی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔مداحوں کےلئے میری جلد صحت یابی کےلئے مجھے اپنی دعاو¿ں میں رکھیں۔ میں جلد واپس آو¿ں گا انشاءاللہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی سے بات کی ہے اور وہ ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہونے کی خبر سن کر اپ سیٹ ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ایک بہادر نوجوان ہیں، وہ جلد بھرپور انداز سے کرکٹ میں واپس آئیں گے اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔ شاہین شاہ آفریدی نے روٹرڈیم میں ری ہیب کے دوران بہتری دکھائی ہے اس کے باوجود انہیں مزید بہتری کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی اور انڈی پینڈنٹ سپیشلسٹس نے تازہ ترین سکینز اور رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 سے 6 ہفتے آرام کی تجویز دی ہے۔ایشیا کپ 2022 کے دوران بھی انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کو قومی کرکٹ سکواڈ کے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دبئی میں جدید سہولتوں کی وجہ سے شاہین آفریدی سکواڈ کےساتھ رہیں گے۔ دبئی میں شاہین آفریدی کا مزید چیک اپ بھی کروایا جائے گا۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ رائٹ آرم فاسٹ باﺅلر حسن علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔پاکستان ٹیم کے اوپنر امام الحق کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کی وجہ سے انہوں نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کی تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، امام الحق کی جگہ عبداللہ شفیق کو موقع مل سکتا ہے، شاہنواز دھانی کے بھی تیسرا ون ڈے میچ کھیلنے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...