راولپنڈی پی ٹی آئی کا گڑھ، عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے، راحیلہ خان 


اسلام آباد( وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کی ر ہنما راحیلہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی تحریک انصاف کا گڑھ اور عمران خان کے چاہنے والوں کا شہر ہے ڈویژن بھر سے لاکھوں لوگ عمران خان کا تاریخی خطاب سننے کیلئے آئیں گے، صنم چوک سے خواتین کی ایک بڑی ریلی روانہ ہو گی آج کا لیاقت باغ کا جلسہ تاریخی ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز خواتین کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آنے والا دور پھرتحریک انصاف کا ہے،پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں سے شہباز حکومت کے ایو انوں پر لرزہ طاری ہے،آئندہ قومی الیکشن ملک بھر سے صرف تحریک انصاف ہی بھاری اکثریت سے جیتے گی۔

ای پیپر دی نیشن