حضرو پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواءلگانے والے 12جواریوں کو گرفتار کر لیا 

Aug 21, 2022


حضرو(نمائندہ نوائے وقت)قمار بازوں کےخلاف ضلع بھر میں چلائی گئی خصوصی مہم کے نتیجہ میں تھانہ حضرو پولیس کو ڈیرہ ازان طاہر محمود سکنہ چیچیاں ے نزدیک مرغوں کی لڑائی پر جواءلگانے والوں کی اطلاع ملی،جس پر ایس ایچ او تھانہ حضرو انوار الحق نے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ایس آئی محمد اعجاز معہ ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے جواریوں پر ریڈ کیا تو مرغوں کی لڑائی پر جواءلگانے میں مصروف چند اشخاص جن میں طاہر محمود ،محمد عرفان، دلنواز،خرم شہزاد، موزن عظیم ،ساجد محمود، صلاح الدین ،شاہ نواز ،شاہد اقبال، عمیر حسین شاہ، سرفراز حسین شامل ہیں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دا¶ پر لگی کل مالیتی رقم 179550روپے جواریوں کے قبضہ سے برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔ 

ضلع چکوال تیزی کےساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے ، رضوان ڈنڈوت
ملہال مغلاں( نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے ر ہنما راجہ رضوان ڈنڈوت نے کہا ہے کہ ضلع چکوال بڑی تیزی کےساتھ ترقی کی منازل طے کر رہا ہے کیونکہ یہ شہیدوں اور غازیوں کی سر زمین ہے اور بارہ سے سے زائد شہیدوں نے ماد وطن کے دفاع کےلئے اپنا خون دیا ہے اور اب جے سیون چکوال منصوبہ انہی شہیدوں کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ یہاں پر ترقی اور خوشحالی کا ایک بڑا سفر شروع ہو چکا ہے ، وہ جے سیون مال چکوال کے دفتر میں ڈائریکٹر کرنل سید جمشید شاہ سے ملاقات کر رہے تھے ۔
راجہ رضوان سیلز ایگزیکٹو راجہ فرقان اختر کی دعوت سی۔ای۔او فارماسیوٹیکل گروپ آف کمپنیز نے اپنے بزنس پارٹنرز چوہدری عامر مبشر کھاریاں اور ایاز قریشی جہلم کے ہمراہ جے سیون مال آفس کا دورہ کیا ۔

مزیدخبریں