مہمانوں کےلئے ایسی جگہ مختص کرنےکی ضرورت ہے جہاں شہری انتظار کر سکیں اورانہیں پانی پینے کی سہولت فراہم کی جائے، ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت

Aug 21, 2022


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے آرڈی اے کی تمام ڈائریکٹوریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر سروس ڈیلیوری، شفافیت، مہمانوں کی سہولت اور گڈ گورننس کا اپنا منصوبہ تیار کریں سرکاری ریکارڈ کی حفاظت کی جائے آر آئی ٹی کی ہا¶سنگ سوسائٹیز کے تمام ریکارڈ کو سکین کرکے فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کمپیوٹرائزڈ کیا جائے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے حامی اقدامات کو متعارف کرانے کےلئے ہمیں ایک ایسی جگہ مختص کرنے کی ضرورت ہے جہاں معزز شہری انتظار کر سکیں اورانہیں پانی پینے کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر میں وقت کی پابندی اور سرکاری سجاوٹ کو یقینی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویٹنگ ایریا میں سگریٹ نوشی سے پرہیز کیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ آر ڈی اے کی عمارت میں سموکنگ کارنر قائم کیا جائے انہوں نے ایل ڈی اینڈ ای ایم اور ایم پی اینڈ ٹی ای ڈائریکٹوریٹ کو ریونیو جنریشن بڑھانے اور تجویز پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ٹرانسفر ڈیڈز کو مکمل کرنے کے لیے ٹائم لائنز اور سسٹم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ سائلوں کو یہ چیک کرنے کے لیے دفتر آنا جانا نہیں چاہیے کہ آیا ان کے دستاویزات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ نہیں۔ انہیں ایس ایم ایس پیغام موصول ہونا چاہیے کہ وہ ون ونڈو آپریشن سینٹر سے اپنے کاغذات جمع کرا سکتے ہیں،جلد اور بروقت کام کرنے پر متعلقہ افسران و سٹاف کو تعریفی اسناد اور بونس بھی دیے جائیں گے۔

مزیدخبریں