اسلام آباد(خبر نگا ر )ا دا کاری ڈا ئریکشن اور فلم میکنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے متعدد شا ر ٹ موویز بنا چکا سامعین اور شوبز کی دنیا کی نامور شخصیات کی حوصلہ افزائی کے بعد عملی طور پر فعال ہوچکا ہوں ان خیالات کا اظہار اداکاری ہدایت کاری اور فلم میکنگ کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ستارے شہریارعلی نے ”روزنامہ نوائے وقت“ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا نیشنل کالج آف آرٹس(این سی اے) لا ہو ر کے گریجویٹ اداکار گلوکار ماڈل کمپوزر اور فلم میکر شہریار علی نے کہا ہے کہ بطور فلم میکر اپنے بیرون ملک دوروں کے دوران امریکہ، یورپ اور کینیڈا میں بین الاقوامی کلائنٹس کے لیے کام کر چکاہوںمستقبل میں ڈائریکٹر ایکٹر اورفلم میکر بننا چاہتا ہوں زمانہ طالب علمی ہی سے فلم میکنگ اور اداکاری کا شوق تھا قسمت آزمائی کی حوصلہ افزائی کے بعد اس فیلڈ کو چنا ہے محنت اور لگن سے کام کر رہا ہوں، شہریار علی نے بتایا کہ انہوں نے نیشنل آف آرٹس (این سی اے)سے حال ہی میں گریجویشن کی ہے جہاں انہوں نے ایکٹنگ ڈائر یکشن، تھیٹر ،فلم میکنگ نہ صرف پڑھی ہے بلکے عملی طور پرسوسائٹی الف ادب میں حصہ لیا اور ڈرامے اور شارٹ فلمزمیںپرفارم بھی کیا ہے
شہریار علی نے ایوارڈ یافتہ مختصر فلم "سفرنامہ میں اداکاری کی جس نے ISPRکے NASFFفلم فیسٹیول میں فکشن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
اداکاری، ڈائریکشن، فلم میکنگ کا جنون کی حد تک شوق ہے، شہریارعلی
Aug 21, 2022