بلاول بھٹوکی پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کو کامیابی پر مبارک باد


کراچی(نیوز رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔بلاول ہاﺅس میڈی سیل سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی
 اے)کے ریفرنڈم میں پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک بھر کے محنت کش طبقات کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے، پیپلز یونٹی آف پی آئی اے ایمپلائز کی کامیابی پر پاکستان پیپلزپارٹی لیبر بیورو کے عہدیدار اور کارکن تعریف کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی آئی اے میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مزدور یونین نے ملک بھر کے تمام اسٹیشنز سے کلین سویپ کرکے ثابت کیا کہ محنت کش صرف پی پی پی پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزیونٹی کے تقریبا دو ہزار ووٹوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ گروپ کو 250 ووٹ ملنا اس بات کا اظہار ہے کہ محنت کش عمران خان کے بیانئے کو قبول نہیں کرتے۔
بلاول مبارکباد

ای پیپر دی نیشن