الخدمت کے تحت ضیا ءکالونی میں آراوواٹرفلٹر پلانٹ وکلینک کا افتتاح 


کراچی(نیوز رپورٹر)الخدمت کی جانب سے ضیا ءکالونی گلشن اقبال میں آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ اور کلینک کا افتتاح کر دیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں علاقہ مکینوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔پلانٹ کا افتتاح چیف ایگزیکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے کیا۔ اس موقع پرڈائریکٹرشعبہ صاف پانی گوہر السلام ،سید قطب ،نعمان پٹیل نے بھی خطاب کیا اورذمہ داران موجود تھے۔ الخدمت کی جانب سے قائم کیے جانے والے آراوپلانٹ اورکلینک سے علاقے کے یومیہ سیکڑوں افراداستفادہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوید علی بیگ کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی عدم دستیابی کراچی کا مسئلہ ہے۔ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ ا لخدمت کا شعبہ صاف پانی اس اہم ترین مسئلہ پرکام کررہا ہے۔ الخدمت کے تحت اس وقت شہر کے مختلف علاقوں میں 53 واٹر فلٹریشن پلانٹس قائم ہیں۔ ان پلانٹس پر شہریوں کو عالمی معیار کا پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت صحت کے شعبے میں بھی بھرپورکام کررہی ہے۔ضیاءکالونی میں کلینک کے قیام سے یہاں کے مکینوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یہاں ڈاکٹرز موجود ہوں گے ،الٹراساو¿نڈ،شوگرسمیت دیگر ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ الخدمت صاف پانی اور صحت کی سہولتیں کراچی کے ہر علاقے میں پہنچانا چاہتی ہے ۔اس کیلئے اسے مخیر حضرات کا بھی تعاون حاصل رہتا ہے ۔گوہرالسلام نے کہا کہ پانی کے معیار کی مستقل جانچ کیلئے الخدمت نے ایک لیبارٹری بھی قائم کی ہوئی ہے جو مکمل فعال ہے اور وقتاً فوقتا ًپانی کے معیار کی جانچ کر تی رہتی ہے،جبکہ پلانٹس کی مینٹینس کیلئے بھی ایک بڑی ٹیم موجود ہے ۔انہوں نے کہا الخدمت واٹر پلانٹس سے سالانہ ایک کروڑ سے زائد افراد استفادہ کر رہے ہیں ۔اہل خیر سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل ہے ۔ سید قطب نے کہا کہ الخدمت بلاتفریق لوگوں کی خدمت کر رہی ہے ۔الخدمت کئی دہائیوں سے لوگوں کی خدمت میں مصروف ہے اور لوگ اس پراعتماد کرتے ہیں۔نعمان پٹیل نے کہا کہ علاقے کو پلانٹ وکلینک کی ضرورت تھی اوراس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے الخدمت کی جانب سے پلانٹ اور کلینک قائم کیا گیا ہے۔
ضیا ءکالونی 

ای پیپر دی نیشن