سیاسی دھڑے بندیاں ختم کرکے متحد جدو جہد کرنی ہوگی‘ فاروق ستار

Aug 21, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے اہلحدیث رہنماو¿ں علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی، عمران احمد سلفی، قاری انیس الرحمن، چوہدری عبد الستار، حافظ حذیفہ ناصر، شیخ انیس الرحمن و دیگر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے مسائل کے حل کےلئے پوری کوشش ہے سیاسی دھڑے بندیوں کو ختم کرکے متحدہ جدو جہد کرنی ہوگی تاکہ مسائل کے حل میں کا میابی ممکن ہوسکے کراچی میں نوجوان قیادت کو آگے آنا چاہیے ہمارے نوجوان باشعور اور ان میں مسائل کے حل کا جذبہ موجود ہے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اہلحدیث مکتبہ فکر کا پاکستان میں اہم کردار ہے ہمیشہ ہمارے درمیان اچھے تعلقات قائم رہے علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی و دیگر رہنما¶ں نے ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے ممتاز بزرگ عالم دین امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان کے امیر مولانا عبدالرحمن سلفی کی طرف سے بھی تعزیت کا پیغام پہنچایا اور علامہ ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے اپنی گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار کی سیاسی خدمات اور شہرکراچی کے مسائل پر مبنی انکی طویل سیاسی جدو جہد کو سراہتے ہوئے امید کی کہ کراچی شہر کے مسائل کے حل کے لیے سابقہ غلطیوں کو دور کرنے کے ساتھ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ساتھ ملا کر اخلاص کے ساتھ کام کرنا ہوگا ڈاکٹر عامرعبداللہ محمدی نے کہا ہماری جدو جہد اسلامی نظام کے نفاذ کےلیے ہے اس میں ایک پر امن کامیاب عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ ممکن ہے تاکہ تمام لوگوں کو خیر و سکون حاصل ہوسکے انہوں نے ڈاکٹر فاروق ستار سے کہا آپ سے امید کرتے ہیں کہ آپ سود کے خلاف شریعت کورٹ کے فیصلہ پر ہمارا ساتھ دینگے جس پر انہوں نے یقین دلایا ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا حضرت مولانا عبدالرحمن سلفی کی خدمت میں حاضر ہو نگے ملاقات اور عیادت کے لیے شہر کی خدمت کے لیے دعا کی درخواست کی 
فاروق ستار

مزیدخبریں