ماتلی میںگیسٹرو سے ایک ہی  خاندان کے 3 افراد ہلاک


ماتلی(نامہ نگار)   تعلقہ ماتلی کے گاﺅں نور محمد ترک میت دیگر گوٹھوں میں حالیہ بارشوں کے بعد گیسٹرو کے مرض میں اضافہ کی اطلاعات سنائی دے رہی ہیں۔ گوٹھ نور محمد ترک میں گیسٹرو کے مرض سے ایک ہی گھر کے تین افراد 30 سالہ سبحان زادی اور اس کی 5 سالہ بیٹیوآمہ اور 8 سالہ بیٹا شہمیر فوت ہو گئے ہیں۔علاقائی باشندوں نے تعلقہ ماتلی کے دیہی علاقوں میں بلاتاخیر موبائل میڈیکل ٹیمیں روانہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

شہداد پور میں دیوار تلے دب 
کر4 بچے لہولہان‘ بکری مرگئی
شہدادپور( نامہ نگار) شہدادپور اور اس کے گردونواح کے علاقوں گزشتہ دو روز کے دوران مسلسل ہونے والی بارش کے نتیجے میں 5درجن سے زائد کچے پکے مکانات مہند م ہوگئے گوٹھ غفور ساند میں سینئر صحافی عباس ساند کا مکان مہندم جبکہ مکان کی دیوار گرنے سے 4 بچے زخمی ہوگئے جبکہ ایک بکری ہلاک ہوگئی..شہدادپور میں موسلادھار بارش کے بعد پانی کی نکاسی اور مین شاہراﺅں گلی کوچوں کی بہتر صفائی کرنے پر میمن ویلفیئر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے چیئرمین جاوید اختر میمن وائس چیئرمین رستم میمن کی جانب سے بلدیہ کے ٹی ایم او لیاقت کلہوڑو اور اس کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ریلوے مسافر سفر آخرت پر روانہ
ٹنڈوآدم (نامہ نگار) کراچی سے خانیوال جانے والی پاکستان ایکسپریس میں اپنے بہنوئی سرفراز کے ساتھ جانے والے مسافر شمعون عامر کو دل کا دورہ پڑا جسے ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچایا مگر راستے میں ہی مسافر چل بسا پیسے نہ ہونے کے باعث مرحوم مسافر کی میت انکے آبائی گھر خانیوال پہنچانے کیلئے ریلوے پولیس چوکی انچارج مختیار حسین بلو نے شہریوں اور مخیر حضرات سے 45 ہزار روپیہ چندہ کرکے ایمبولینس فراہم کی اور میت کوخانیوال روانہ کیا۔

ہالانی میں جرائم پیشہ عناصر 
کے خلاف ایکشن
ہالانی( نامہ نگار)پولیس کارروائی میں 3 منشیات فروش، 4 مطلوب، روپوش ملزم گرفتار، منشیات، اسلحہ برآمد، ضلعی پولیس ترجمان شوکت کلو کے مطابق ہالانی پولیس نے ایک کارروائی میں لعل ڈنو لاکھو کو 43 لیٹر شراب، بھریا پولیس نے الطاف راجپر کو 210 ساشے مضرصحت گٹکا، پان پراگ سمیت، ٹھارو شاہ پولیس نے شہزادو سیال کو 2 پاکیٹ مضر صحت گٹکا، پان پراگ سمیت گرفتار کرکے منشیات کی دفعات کے تحت مقدمے درج کرلیئے ہیں۔، کنڈیارو پولیس نے ایک کارروائی میں 2 روپوش ملزموں علی جان کلہوڑو اور امام الدین چنہ کو گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ایک کارروائی میں مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرکے تصدیق بعد ثاقب ملاح کے حوالے کردی ہے،مورو پولیس نے ایک کارروائی میں دو مطلوب ملزموں نواب خان اور حضور بخش وگن کو 2 پستول اور 18 گولیوں سمیت گرفتار کرکے اسلحہ کی دفعات کے تحت مقدمے درج کرلیئے ہیں۔
جرائم پیشہ کیخلاف ایکشن 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...