نواب شاہ ( نامہ نگار)سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث ضلع بھر کے تمام علاقوں میں تباہی پھیلی ہے سینکڑوں مکانات منہدم اور ہزاروں افراد بے گھر ہوئے مال مویشی سمیت دوکانوں و گھروں کا کروڑوں روپے مالیت نقصان ہوا ہے اس سب کی زمہ دار سندھ حکومت اور اسکے حواری ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعءصدر امام علی انڑ۔عنائت علی رند۔ارشد صندلی۔ مصطفی رند اور غضنفر علی رند سمیت دیگر عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوڑ باندھی قاضی احمد سکرنڈ سمیت کئی گاو¿ں گوٹھوں و شیروں میں عوام بے سروسانی کے عالم میں اپنے مسیحاو¿ں کا انتظار کر رہے ہیں مگر پیپلز پارٹی نے ان غریب عوام سے ووٹ لینے بعد انہیں مصیبت کے وقت میں تنہا چھوڑ دیا پبلک ہیلتھ ٹاو¿ن کمیٹی سمیت محکمہ صحت نے بھی کوئی امدادی پروگرام شروع نہیں کیا امام علی انٹر عنائت رند و دیگر نے کہا کہ حکومت نے اربوں روپے کی رقم متاثرین میں بانٹنے کے بجائے کرپشن کی نذرکر دی ہے۔ رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ برسات سے تباہ حال عوام کی بھر پور امداد کی جائے انکے گھروں کی تعمیر اور روزگار کی بحالی کے فوری اقدامات کئے جائیں تحریک انصاف عظیم قائد عمران خان کے حکم پر ایسے مصیبت کے وقت میں سندہ خصوصاً بے نظیر آباد ضلع کی عوام کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر کھڑی رہے گی فوری طور پر غیر جانبدار ہو کر تباہ کاریوں سے متعلق سروے شروع کیا جائے اور سروے کے دوران PTI سمیت دیگر جماعتوں کے زمہ داران کو بھی شامل رکھا جائے۔
تحریک انصاف
حیدر آبادمیں گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کی شکایات
حیدر آباد( نامہ نگار)حیدر آباد اور نواح میں سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان نہیں، بیشترعلاقوں میں کم پریشر جبکہ نواح میں سوئی گیس دستیاب نہیں، گھروں میں خواتین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشرسے مسائل بڑھ گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی عدم دستیابی سے مشکلات کا سامنا ہے۔