گھر جانے سے انکار ،شوہر نے فائرنگ کر کے روٹھی بیوی کو زخمی کردیا ،مقدمہ درج 


کوٹ ادو(خبرنگار) منانے میں ناکامی پر خاوند نے بیوی فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ، مقدمہ درج تفصیل کے مطابق بیڑی والی پل کے رہائشی غلام شبیر نے بتایا کہ10 روز قبل سمیرا بی بی اپنے خاوند سے ناراض ہو کر ہمارے گھر آئی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز اصغر کھوسہ اپنے بھائی الیاس کھوسہ کے ہمراہ ا منانے کیلئے آیا انکار پر اس نے فائرنگ کرکے سمیر ا کو شدید زخمی کردیا جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا اوربعد میں تشویشناک حالت کے باعث نشترہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
فائرنگ 
سابقہ رنجش ،طالبہ پر کتا چھو ڑ دیا ،پولیس کارروائی سے گریزاں 
احمد پور سیال(نمائندہ نوائے وقت) طالبہ پر کتا چھوڑنے والے ملزم کیخلاف کارروائی نہ ہوسکی تفصیل کے مطابق چاہ گھرل کے رہائشی مشتاق حسین میو نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک ماہ قبل میری بیٹی خدیجہ مشتاق جو کہ بی ایس آنر کی طالبہ ہے پر محمد عارف عرف گہنا میو نے اپنا پالتو کتا چھوڑ دیا جس نے کاٹ کر خدیجہ مشتاق کو شدید زخمی کردیا ۔اس بابت میڈیکولیگل سرٹیفیکٹ حاصل کرنے کے بعد تھانہ احمد پور سیال میں درخواست بھی دی گئی لیکن ایک ماہ گزرنے کے باجود پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ ڈی پی او جھنگ ، ڈی ایس پی احمد پور سیال اور ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال فوری مقدمہ درج کرائیں ۔ مشتاق حسین میو نے وجہ عناد بتائی کہ ملزم کا ہمارے ساتھ مسجد کا تنازعہ چل رہا ہے۔
 گریزاں
 
 امدادی رقوم سے ہزاروں روپے کی کٹوتی ، دو ریٹیلر کیخلاف کارروائی شروع 
کوٹ ادو(خبرنگار،نامہ نگار)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقوم سے کٹوتی کرنے پر 2ریٹیلر ز کیخلاف کارروائی شروع تفصیل کے مطابق تھانہ سناواں کے علاقہ کھکھ موڑ پرخالد کھکھ نامی ریٹیلر لوکیشن توڑ کر پیسے نکال رہا تھا کہ خاتون آسیہ بی بی کے 14ہزار روپے میں سے 2ہزار روپے خاتون کو دے کر 12ہزار روپے خود رکھ لیے جبکہ، ریٹیلر عمران شاکرنے خاتون کلثوم بی بی زوجہ محمد اسلم کی4ہزار 500سو روپے کی امدادی رقم سے کٹوتی کرکے صرف 1800روپے خاتون کو دے کر 2ہزار 7سو روپے خود رکھ لیے،دونوںخواتین دونوں پوائنٹس کو سیل کر کے مقدمات درج کرادیے گئے ہیں ۔
کارروائی شروع 

ماں با پ کا اکلوتا 2 سالہ بیٹا با ر ش
 کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق
کبیروالا(نمائندہ نوا ئے وقت)ماں با پ کا اکلوتا د دو سالہ بیٹا با ر ش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق تفصیل کے مطابق گزشتہ سہہ پہر نواحی مو ضع 8 کسی چو ک موٹر وے انٹر چینج کے نزدیک رہا ئش پذیر محنت کشن محمد ارشد ولد محمد اقبال کمبوہ کا دو سالہ شیر خوا ر بیٹا سعد ارشد گھسیٹے ہوئے صحن میں بنے چھوٹے سے گڑھے میں جا گرا جب اسکی ماں نما ز ادا کرنے میں مصروف تھی، نما ز کے بعد ماںگڑھے پر پہنچی تو بچہ جاں بحق ہو چکا تھا ۔اکلو تے بیٹے کی مو ت پر ماں غشی کے دورے پڑنے سے بیہو ش ہوگئی ۔
بچہ جاںبحق 

منشیات مقدمات میںملزم کی ضمانت ،دوسرے کی گرفتاری کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ساران طاہر کی ضمانت وکلاءدلائل کے بعد منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 26 اگست تک ملزم شاہد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
منشیات کے مقدمے
 پولیس کارروائیاں ،18ملزمان گرفتار 8کلو سے زائد چرس ،شراب ،اسلحہ برآمد
ملتان،جلہ جیم ( نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)پولیس کارروائیاں ،18ملزمان گرفتار 8کلو سے زائد چرس ،شراب ،اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 13 ملزمان کو جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے رقم اور دیگر قمار بازی کا سامان برآمد کر لیا، ملزم ذیشان کو گرفتار کر کے 1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ملزمان عبدالرزاق اور محمد اکرم سے بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد کر لی۔ پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم وسیم ولد محمد رفیق قوم راجپوت سکنہ محمدی محلہ کو گرفتار کر کے 7کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی کی گئی گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ سیتل ماڑی میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس کی جا رہی ہے۔ جلہ جیم سے نامہ نگار کے مطابق دوران گشت پل بکھو والا پر ایک مشکوک شخص سے 44بور کلاشنکوف نما آٹو میٹک رانفل بلا لائسنس اور 4عدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ملزم نے اپنا نام پتہ محمد ثقلین بتایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوپابند سلاسل کردیا۔ 


پولیس کارروائیاں

ای پیپر دی نیشن