ملتان (سپیشل رپورٹر)حضرت امیر شریعت مولانا سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی ملک و ملت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ عقیدہ ختم نبوت، وحدت امت اور مسلمانوں میں اتفاق کی ضمانت ہے۔ حضرت امیر شریعت رحمتہ اللہ علیہ نے قادیانیت کے محاذ پر پوری امت کو مجلس احرار کے پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا سید محمد کفیل بخاری نے مرکز احرار، دار بنی ہاشم میں حضرت شاہ جی رحمتہ اللہ علیہ کے 61 ویں یوم وفات کے موقع پر منعقدہ سالانہ امیر شریعت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا سید عطائاللہ شاہ بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے زبردست جدوجہد سے فرنگی سامراج کو برصغیر چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر مولانا سید عطائاللہ ثالث بخاری نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے اس پر کسی بھی قسم کی مفاہمت نہیں کی جا سکتی۔ سیمینار سے مجلس احرار اسلام ملتان کے ضلعی امیر مولانا محمد اکمل، ناظم اعلی ابو میسون مولانا اللہ بخش احرار، ناظم تبلیغ مولانا مفتی محمد نجم الحق، ناظم اطلاعات و نشریات محمد فرحان الحق حقانی، شیخ محمد علی نے اپنے الگ الگ بیانات دیتے ہوئے کہا کہ شاہ جی نے منکرین ختم نبوت قادیانی ٹولے کیخلاف ہر محاذ پر پرجوش کردار ادا کیا۔ انہوں نے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے دلوں پر اس بات کو نقش کر دیا کہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں۔ ختم نبوت کی حفاظت، صحابہ کرام و ازواج مطہرات علیہم الرضوان کی عزت و حفاظت ہی حضرت امیر شریعت کا پیغام ہے۔
علماءکرام
عطاءاﷲ شاہ بخاری کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی : علماءکرام
Aug 21, 2022