سکول میں تیسری کلاس کی طالبہ کی موت معمہ بن گئی ،متضاد دعوے 


وہاڑی،میلسی (سٹی رپورٹر،نامہ نگار،نمائندہ نوائے وقت)سکول میں تیسری کلاس کی طالبہ کی موت معمہ بن گئی ،متضاد دعوے تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ 56 کے بی کے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں عرصہ دراز سے لٹکتی ننگی تار سے تیسری کلاس کی طالبہ صائمہ مقصود کو کرنٹ لگ گیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ طالبہ کی ہلاکت کے بعد سکول انتظامیہ اور محکمہ ایجوکیشن کے افسران غریب والدین پر صلح کے لئے دباو ڈا ل رہے ہیں ۔اہل علاقہ کاکہنا تھا کہ مجرمانہ غفلت پر کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اسلم کے مطابق صائمہ مقصودکے جاں بحق ہونے کا واقعہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہرگز نہیں ہوا ہے بلکہ طالبہ صائمہ مقصود واش روم گئی ، اچانک واش روم میں گرنے کی آواز آئی جس پر باہر کھڑی طالبہ نے شور کیا جس پر ہیڈ مسٹریس اور ایک اور ٹیچر فوری موقع پر پہنچیں، صائمہ مقصود کو بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اس کے گھر والوں کو فوری اطلاع دی گئی اور اس کو فورا ڈاکٹر کے پاس لے گئے بعد میں معلوم ہوا کہ بچی ڈاکٹر کے پاس جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گئی ،جبکہ سکول کی تمام الیکٹرک وائرنگ اور بورڈز درست حالت میں ہیں ۔
متضاد دعوے
شادی کا جھانسہ دیکرملزم کی لڑکی سے زیادتی ،آگے فروخت کردیا
کوٹ ادو ،دائرہ دین پناہ (خبر نگار،نامہ نگار)ملزم کی ایبٹ آباد کی رہائشی لڑکی کواغوا کرکے زیادتی، دوبارہ فروخت کرنے کی کوشش ،مقدمہ درج تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ بستی جمالی کے رہائشی نعیم رانا کا 6 ماہ قبل ایبٹ آباد کی رہائشی لڑکی اقرا عرف فضاءسے فون پر رابطہ ہوا۔ رانا نعیم لڑکی کو ایبٹ آباد سے بھگا کر لے آیا اور جعلی نکاح تیار کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا۔بعد ازاں چوک سرور شہید کے رہائشی قاسم اعوان کو ایک لاکھ 20 ہزار کے عوض فروخت کردیا۔ ڈیڑھ ماہ دوبارہ لڑکی کو دائرہ دین پناہ لے آیا اور پھر زیادتی کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق ایک بار پھرمجھے فروخت کررہا تھا کہ میں موقعہ ملنے پر بھاگ آئی،آخری بار ملزم نے 18 اگست کی رات زیادتی کا نشانہ بنایا۔ہمسائیوں نے متاثرہ لڑکی کی اپیل پر 15 پر کال کی۔جس پر پولیس موقع پر پہنچ متاثرہ لڑکی کو تحویل میں لے لیا جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اہل علاقہ کے مطابق ملزم پولیس کا ٹاﺅٹ ہے جبکہ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی کوئی بھی بیان جاری کرنے سے روک دیا ہے۔
فروخت

ای پیپر دی نیشن