گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز کے طلبہ وطالبات کی سنی گئی، پی ایم آئی یو کی طرف سے درسی کتب کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا ہے، گوجرانوالہ کے وئیر ہاﺅسز میں ساتویں کلاس کا مکمل کورس پہنچادیا گیا ہے، جبکہ چھٹی اور آٹھویں کی چند کتب پہنچیں ہیں۔ وئیر ہاﺅسز میں پہنچنے والی کتابیں فوری طور پر سکولوں میں موجود بچوں کی تعداد کے مطابق فراہم کردی گئیں، تعلیمی سال شروع ہونے کے فوری بعد کتابوں کی فراہمی نہ ہونے سے طلبہ وطالبات کا شدید تعلیمی حرج ہورہا تھا،محکمہ تعلیم نے31 مئی کو سالانہ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد اسی روز بچوں کو فری درسی کتب فراہم کئے بغیر ہی موسم گرما کی چھٹیاں دے دی تھیں۔ کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کو چھٹیوں کا ہوم ورک بھی نہ مل سکااور یکم اگست کو تعلیمی ادارے کھلنے کے فوری بعد سے نیا تعلیمی سیشن بھی شروع کردیا گیا تھا لیکن چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کے طلبہ وطالبات فری کتب نہ ملنے پر کچھ پڑھے بغیرسکول سے لوٹ جاتے ۔اس دوران چھٹی، ساتویں اور آٹھویں کلاسز مےں نئے داخل ہونےوالے ہزاروں طلبہ و طالبات بھی کتابیں نہ ملنے سے پرےشانی کا شکار ہوگئے اس دوران بعض سکولوں نے تو بچوں کو تعلیمی ہرج سے بچانے کیلئے بچوں سے ہی پرانی کتابیں لیکر اگلی کلاسز میں پرموٹ ہونے والے طلبہ وطالبات کو فراہم کردیں دوسری طرف سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ اعظم کاشف نے بتاےا کہ مڈل حصے کی جو کتابیں پہنچی ہیں ان کو فوری طور پر بچوں میں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ بچے تعلیم سے وابستہ ہوسکیں۔
گوجرانوالہ:چھٹی، ساتویں،آٹھویںکے طلبہ وطالبات کو کتب کی فراہمی کا آغاز
Aug 21, 2022