حافظ آبادکو گجرات ڈوےژن مےں شامل کرنے پر موٹر وے بلاک کرےں گے: مہدی حسن بھٹی

Aug 21, 2022

حافظ آباد( نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)پی ٹی آئی کے ضلعی قائد اور سابق اےم اےن اے چوہدری مہدی حسن بھٹی نے حافظ آبادکو گجرات ڈوےژن مےں شامل کئے جانے کےخلاف موٹر وے بلاک کرنے کا اعلان کردےا ۔ ےہاں فوارہ چوک مےں تاجروں اور شہرےوں کے اےک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی صورت گجرات کے ساتھ شامل نہےں ہونا چاہتے،عوام اس فےصلہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، پی ٹی آئی کی مرکزی قےادت بھی اس سلسلہ مےں ہمارے ساتھ ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری کاروباری برادری سمےت ضلع کے 90نوے فےصد عوام کے مفادات گوجرانوالہ ڈوےژن سے وابستہ ہےں۔اگر گجرات مےں شامل کئے جانے کا فےصلہ واپس نہ لےا گےا تو ہم موٹر وے کو خانقاہ ڈوگراں سے کدی تک رےت مٹی کی ٹرالےاں لگا کر اور ٹرالر کھڑے کرکے اےسا بند کرےں گے کہ اسے صاف کرتے بھی دس بارہ روز لگےں گے۔ مہدی حسن بھٹی نے کہا کہ ہمارے ضلع کے اندر بھی مےر جعفراور مےر صادق پےداہوچکے ہےں جو کولوتارڑ مےںہسپتال کو تو اپ گرےڈ نہےں کرواسکے لےکن چھوٹا سے ذاتی مفاد لےنے کے بعد وہ ضلع کے مفادات کو قربان کررہے ہےں۔ دوسری جانب تاجروںکی جانب سے گجرات مےں شامل کئے جانے کے خلاف دو الگ الگ رےلےاں نکالی گئےں اےک کی قےادت شےخ محمد امجد ، دوسری کی قےادت ملک ہماےوں شہزاد نے کی۔ شرکاءرےلی نے گجرات مےں حافظ آباد کو شامل کئے جانے کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور فےصلہ واپس لےنے کا مطالبہ کےا۔

مزیدخبریں