مون سون کا نیا سسٹم تیار ، کراچی میں ایک بار پھر طوفانی بارش متوقع 

کراچی( نیوزرپورٹر)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بارش برسانے والا سسٹم 23 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا ، جس کے باعث شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں کا راج ہے ، شہر میں ہفتہ کی صبح مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ، جس سے موسم خوشگوارہوگیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ، دن میں درجہ حرارت 29 سے 31 ڈگری تک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ بارش برسانے والاسسٹم 23 اگست سے سندھ میں داخل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن