ڈی آئی جی موٹر وے کا ایم تھری سیکٹر کا دورہ ‘ ملازمےن کی رہائش کا معائنہ

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈی آئی جی موٹر وے پولیس سنٹرل ون محبوب اسلم نے ایم تھری سیکٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر سیکٹر کمانڈر ایس پی عطا چوہدری نے ڈی آئی جی موٹر وے پولیس کا استقبال کیا، ڈی آئی جی محبوب اسلم نے افسران و ملازمین کی رہائش، میس اور آفس کا معائنہ کیا، انہوں نے ننکانہ سیکٹر آفس میں افسروں نے خطاب کرتے کہا کہ موٹروے پولیس افسروں کو خدمت کی ہدایت جاری کی ڈی آئی جی موٹروے پولیس محبوب اسلم نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موٹرویز پر موثر قانون کے نفاذ کیلئے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ موٹرویز پر ڈرونز ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی محبوب اسلم نے اس موقع پر شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے یادگاری پودا بھی لگایا۔

ای پیپر دی نیشن