اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں تعینا ت امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 75 برسوں پر محیط تعلقات ہمارے عوام کے آپس میں لازوال باہمی رابطوں کا مظہر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکی حکومت کی اعانت سے تعلیمی اور تبادلہ پروگراموں سے مستفید ہونے والے سابق طالبعلموں کی ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر امریکہ اور پاکستان کے درمیان 75 برسوں پر م±حیط باہمی تعلقات کی اہمیت کو ا±جاگر کیا۔ تقریب میں تقریبا ً700 سابق طالبعلم شریک ہوئے اور ایک دوسرے کو اپنے تجربات سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں کردار ادا کرنے کا اپنا عزم بھی دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مسقتبل صرف ہمارے رہنماو¿ں پر نہیں بلکہ ہمارے لوگوں پر منحصر ہے۔ انہوں نے73 ہزار ممبران پر مشتمل پاک امریکہ ایلومنائی ایسوسی ایشن کو عوام کے درمیان باہمی تعلقات کی طاقت کی ایک شاندار مثال قرار دیا۔ امریکی سفیر بلوم نے دونوں م±لکوں کے درمیان مضبوط شراکت کو اجاگر کیا اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کیے جانے والے 7 کروڑ 70لاکھ کرونا ٹیکوں کی فراہمی کے عزم، تاریخی تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات جس کی بدولت امریکہ پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے، کا ذکر بھی کیا۔ وباءکے بعد منعقد ہونے والی پہلی بالمشافہ ری یونین میں اسلام آباد، راولپنڈی ایلومنائی ایسو سی ایشن میں شامل سیاستدان، دانشور، صحافی، کاروباری، ثقافتی شخصیات اور طالبعلم شریک ہوئے۔ پی یو اے این کے صدر سید خرم گیلانی اور اسلام آباد، راولپنڈی کے صدر شاہد کاظمی نے حاضرین کو ایلومنائی نیٹ ورک کی فلاحی سرگرمیوں میں رضاکارانہ کردار اور امریکہ میں حاصل کی گئی تعلیم سے دوسروں کو مستفید کرنے کی ترغیب دی۔ اس موقع پر معاشرہ میں خدمات سرانجام دینے پر نمایاں ایلومنائی ارکان اور رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
ڈونلڈ بلَوم