ملتان ( سماجی رپورٹر )ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے اندر ایک سازش کی گئی کہ ہمارے اہل سنت بھائیوں کی طرف سے سبیل یاد شہدا کربلا لگائی جس کو بالخصوص سندھ کے اندر تکفیری قوتوں نے نشانہ بنایا، لیکن سندھ حکومت نے آج تک کوئی کاروائی نہ کی گئی ، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، صوبائی رہنما زعیم زیدی، دلاور زیدی، وسیم زیدی، محمد اصغر تقی ،ضلعی صدر مولانا وسیم عباس معصومی اور دیگر موجودتھے۔ اسد عباس نقوی نے مزید کہا کہ مجالس کے انعقاد پر جو جو ایف آئی آرز ہوئی ہیں وہ قابل مذمت ہیں، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آر فوری واپس لی جائیں۔۔ حکومت سندھ کی جانب سے فی الفور پولیس کے ذمہ دار افسران کو معطل کیا جائے۔
سبیل یاد شہدا کربلا کو سندھ کے اندر تکفیری قوتوں نے نشانہ بنایا،اسد عباس
Aug 21, 2022