شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتےں آسمان کو چھونے لگی جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فیلڈ میں ڈیوٹی کرنے کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر کاغذ سیاہ کرنے لگے شہر کی مختلف مارکیٹوںمیں اوور چارجنگ کی جارہی ہے اور آٹا بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ضلع حکومت شیخوپورہ کی طرف سے جاری پرائس کنٹرول لسٹوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہر دکاندار نے من مانے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ اکثر دکانداروں ریڑھی بانوں کے پاس اور ان پیمائش کا سامان بھی درست نہ ہے شہر میں مرغی ،بکرے اور گائے کے گوشت سمیت سبزیوں پھلوں دالوں کے نرخ ہر دکاندار نے اپنی مرضی کے مطابق مقرر کررکھے ہیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ حکومت کی رٹ ختم ہو چکی ہے غیر معیاری ملاو ٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے کےساتھ ساتھ ان کی قیمتےں بھی ضلع حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکی ہیں ۔
شیخوپورہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتےں آسمان کو چھونے لگی
Aug 21, 2022