مظفرگڑھ، خان گڑھ، منڈا چوک(نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر دریائی پولیس چوکیوں کو فلڈ ریلیف کیمپ ڈکلیئر کردیا،سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کی مدد کیلئے پولیس کے 171 افسر اور جوان ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،سیلابی صورت حال اور شہریوں کی بروقت مدد کے لیے پولیس کا کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے،ریلیف کیمپوں میں موجود فیملیز کے لیے پولیس کی فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور مشکل وقت میں پولیس شہریوں کی مدد کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ احمد نواز شاہ نے ضلع مظفرگڑھ کے تمام تفتیشی افسران سے میٹنگ کی اور کہا کہ اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف کارروائی روزانہ کی بنیاد پر کی جائے اور اس کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر بھی کیا جائے گا اور ہر تفتیشی کو علیحدہ علیحدہ کارکردگی کو چیک کیا جائے گا اور مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ بہترین کارکردگی کی بنا پر دو افسران ریورائن پوسٹ کے اے ایس آئی غلام شبیر اوراے ایس آئی سعید اختر کو CC iii سرٹیفکٹ سے نوازا اور میٹنگ میں غیر حاضر آنے والے افسران کو دو سال سروس ضبط کرنے کی سزا دی۔
سیلابی صورتحال‘ دریائی پولیس چو کےاں فلڈ ریلیف کیمپ قرار‘کنٹرول روم قائم
Aug 21, 2022