ملتان (نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ نے سٹی پولیس آفیسر خرم شہزاد حیدر کی موجودگی میں بذریعہ ویڈیو لنک ریجن کے پولیس سربراہان سے میٹنگ کی ، میٹنگ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ز وہاڑی شاہد پرویز ، خانیوال جلیل عمران غلیزیء، قائم مقام ڈی پی او لودھراں ڈی ایس پی خالد جاوید جویئہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ ریجن میں حال ہی بھرتی ہونے والے کانسٹیبلان کے تصدیقی عمل کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچا یا جا ے تاکہ انکو ٹرینینگ کورس پر بھجوایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کے تصدیقی پراسس کو مکمل کیا جائے۔ تاکہ ریجن میں پولیس کانسٹیبلان کی پائی جانے والی کمی کو پورا کیا جا سکے۔