مانانوالہ (نامہ نگار) پانچ روز قبل ملتان کے قریب موٹر وے پر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان ہونےوالے حادثہ میں جاں بحق ہونےوالے ایف آئی اے سب انسپکٹر مدثر شریف کمبوہ کو ان کے آبائی قبرستان ہاتھی آنہ میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا۔متوفی انجینئر مدثر شریف ایڈووکیٹ ایف آئی اے میں سب انسپکٹر تھے اور پی ایچ ڈی کے لیے جرمنی جانے کے لیے بذریعہ بس لاہور سے کراچی ایئر پورٹ جارہے تھے کہ جلال پور پیر والہ ملتان کے قریب موٹر وے پر بس آگے جانے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مدثر شریف سمیت تقریباََ بائیس مسافر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔