فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ پر بیرون ملک جاتے طیارہ سے اتار لیا گیا

Aug 21, 2022


اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کو بیرون ملک جاتے ہوئے طیارے سے اتار لیا گیا۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق  فردوس عاشق اعوان نجی ائیر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں کہ انہیں طیارے سے اتار لیا گیا۔ فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کر کے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔ حکام نے ان کا بلیو پاسپورٹ بھی ضبط کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلیو پاسپورٹ حکومتی وزرا کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے‘ لیکن فردوس عاشق اعوان نے مشیر اطلاعات سے ہٹنے کے باوجود ابھی تک اپنا بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا۔ فردوس عاشق اعوان کا بلیو پاسپورٹ ضبط کر کے انہیں ائیرپورٹ سے روانہ کر دیا گیا ہے۔پاسپورٹ رکھنے کی مجاز ہوں‘ اسی پاسپورٹ پر دبئی کا ویزا  دیا گیا‘ مسئلہ تھا تو نہ دیا جاتا‘ فرار نہیں ہو رہی تھی: فردوس عاشقفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق ایک مرتبہ ایم این اے رہنے کے بعد بلیو پاسپورٹ رکھنے کی مجاز ہوں۔ بلیو پاسپورٹ کے حوالے سے اسمبلی کا قانون موجود ہے۔ اسے پڑھ لیا جائے۔ اسی بلیو پاسپورٹ پر وزارت خارجہ سے دبئی کا ویزا لیا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وزارت خارجہ ویزا نہ دیتی۔ کینیڈا فرار ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔

مزیدخبریں