پرتعیش اشیاء درآمد‘ جلد نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز کا تعین ہو گا: وزیر خزانہ

Aug 21, 2022


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل  نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے تحت حکومت نے پرتعیش اشیاء کی درآمدات پر پابندی کے خاتمہ کے حوالہ سے ایک ایس آر او جاری کر دیا ہے۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ  بندرگاہوں پر پڑے درآمدی سامان کو سو فی صد پینلٹی چارجز کے ساتھ آہستہ آہستہ ریلیز کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیرف پالیسی بورڈ جلد ہی نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز کے ریٹس متعین کرے گا جس سے ملک کیلئے ضروری مصنوعات کی درآمدات پر ہی زرمبادلہ خرچ کرنے میں مدد ملے گی اور پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اپنے وسائل ہی میں رہنا ہوگا۔ واضح رہے کہ حکومت نے  تین ماہ قبل800سے زائد آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی، اب آئی ایم ایف کے کہنے پراس پابندی کو ختم کیا ہے تاہم اب 400 سے 600 فی صد ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں