متاثرین سیلاب کی امداد کرتے ہوئے  پٹواری مختار حسین ہارٹ اٹیک سے جاں بحق  نماز جنازہ میں اعلیٰ افسران کی شرکت 

ڈیرہ غازیخان (بیورو رپورٹ) تونسہ کے سیلاب زدہ علاقے میں دوران ڈیوٹی موضع سوکڑ کے پٹواری مختار حسین ہارٹ اٹیک سے جاں بحق ہو گئے. ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے بتایا ہے کہ پٹواری مختیار حسین کو  خیمے تقسیم کرتے ہوئے دل کاجان لیوا دورہ پڑااوروہ خدمت خلق کرتے ہوئے شہید ہوا، مختار حسین نے سیلاب ڈیوٹی کے دوران بے پناہ محنت کی اور ضلعی انتظامیہ شہید پٹواری کی محنت کی معترف ہے،حکومت شہید کی تدفین اور دیگر اخراجات برداشت کرے گی ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی سی آر اور دیگر اعلی افسران کو شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...