چیئرمین نادرا سے چند گزارشات 

مکرمی : بے شک نادرا کا ادارہ  صارفین کو  بہتر سے بہترین سہولتیں فراہم کرنے میں مصروف ہے لیکن اس جدید دور میں جہاں دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے وہاں صارفین کو ’’ب ‘‘فارم بنوانے شادی کے بعد  خاوند کے نام پر شناختی کارڈ کا اجراء اور بالخصوص ایسے لوگوں کا شناختی کارڈ جن کا یونین کونسل میں اندارج رہ جاتا ہے اور فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بنانے کے معاملات میں اور مزید  آسانی پیدا کرنی  چاہیے۔ صارفین کو بہترین  معلومات  فراہم کرنے اور ان کو حسب ضرورت کاغذات لانے کی رہنمائی کے لئے نادرا کے دفاتر میں بالکل الگ تھلگ ڈسکس ہونا چاہیے جو آنے والے صارفین کو ان ضرورت کے مطابق احسن طریقے سے گائیڈ کر سکے ۔اس معاملے کے ساتھ آپ کی توجہ بہت اہم مسئلے کی طرف دلانا چاہتا ہوں وہ نادرا ای سہولت فرنچائز ہے جس کا آغاز ہوئے کم  و بیش چھے سال سے بھی ذیادہ ہو چکا ہے اور اس فرنچائز کے ذمے بہت سارے معاملات سونپیں گے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس فرنچائز کو دی جانے والی سہولیات میں کمی بیشی کی جاتی رہی ۔اس فرنچائز کی اہمیت افادیت اور ضرورت میں اس وقت بہت زور آیا جب کررونا زوروں پر تھا اور نادرا آفس کے بعد e سہولت فرنچاء رکھنے والوں کررونا سرٹیفکیٹ  اور بالخصوص کررونا کارڈ جاری کرنے کی اتھارٹی دی گئی جس وجہ سے اس،فرنچائز کی نہ صرف اہمیت بہت بڑھ گئی بلکہ مختصر مدت میں  ایک دم مختلف مقامات پر فرنچائز کھولیں گئیں۔ بے شک شہریوں کو بہترین سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لئے یہ بہت اچھا قدم تھا اس کے ساتھ ہونا یہ چاہیے تھا جب آپ لا تعداد لوگوں کو یہ فرنچائز کھولنے کی اجازت دے رہے ہیں تو آپ اپنے سسٹم کا سوفٹویر  بھی آپ ٹو ڈیٹ کرتے لیکن لگتا ہے اب تک ادارہ اپنے سوفٹویر سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق آپ تو ڈیٹ نہیں کر سکا ۔ جہاں اس سسٹم کی سستی اور ہیلڈ ہو جانے کا تذکرہ کر رہا ہوں وہاں یہ بھی سچ لکھنا بہت ضروری سمجھتا ہوں جدید تیز و تند دور میں سوفٹویر کی خامیاں ہونے کے باوجود نادرا ای سہولت کا عملہ چاہے وہ کمپلین سیل میں ہو یا شکایت سیل میں یا آفس میں کال کرنے شکایت کرنے والے کے ساتھ بہترین انداز میں پیش آتے ہیں ۔ عملے کے حسن سلوک اور بھرپور تعاون سے یوں محسوس ہوتا ہے جو جو معاملہ ان کے بس میں ہے وہ تو فورا ہو جاتا ہے لیکن بدقسمتی سے لگتا ہے سوفٹویر کا معاملہ ان کی ایپروج سے باہر ہے جس حوالے سے وہ مدد کرنے سے قاصر ہیں۔ پنجاب نمبر والی گاڑیوں کی بائیو میٹرک کے حوالے سے بھی اب تک بہت ساری پیچیدگیاں ہیں ۔ یہاں ایک ایسے فرض شناس ذمہ دار افسر فیصل منہاس  کا ذکر کرنا  بھی بہت ضروری سمجھتا ہوں  جو بطور نادرا e سہولت فرنچائز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی بہترین اور مثالی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ بارش ہو طوفان ہو گرمی ہو دھوپ ہو سخت سردی ہو یہ نہ صرف فرنچائز کے مالکان سے ہمہ وقت رابطے میں رہتے ہیں بلکہ جہاں کہیں بھی ان کی ضرورت محسوس ہو وہاں یہ پہنچتے ہیں۔ عاجزانہ گزارش ہے نادرا ای سہولت کا سوفٹویر اپ تو  ڈیٹ کیا جائے تاکہ فرنچائز پر آنے والوں  کو مایوس نہ ہوں  ۔
(راجہ احسان الحق 03005261181 )

ای پیپر دی نیشن