وزیراعظم اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیلاب صورتحال پر ٹیلیفونک گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے ٹیلی فونک بات چیت ہوئی ہے

وزیراعظم اور آرمی چیف نے ملک میں سیلاب متاثرین خاص طور پر صوبہ سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں سے متعلق گفتگو کی، آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے صوبہ سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ وزیراعظم نے سندھ میں سیلاب متاثرین کو نقد رقوم کی فوری ادائیگی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ کو ہدایت جاری کر دی۔وزیراعظم نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے صوبہ سندھ اور بلوچستان میں زمینی رابطہ کٹنے کی وجہ سے ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی میں آنے والی مشکلات کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔وزیرعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب متاثرین کے ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن