پیمرا کا عمران خان کی لائیو تقریر پر بین،تحریک انصاف متبادل رستہ لےآئی

Aug 21, 2022 | 19:04

پیمرا کی جانب سے عمران خان کے لائیو خطاب پر پابندی لگنے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی ہے اور متبادل رستہ دےدیا۔پی ٹی آئی نے سینکڑوں چینلز کو یوٹیوب اور فیس بک فری لائیو سٹریمنگ رائٹس دے دیے ہیں جس سے چینلز عمران خان کا راولپنڈی جلسہ لائیو دکھا سکیں گے۔سیکڑوں سماجی میڈیا پیجز پر جلسےکی براہ راست کارروائی نشر کی جائےگی۔ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ عمران خان کا خطاب اپنے موبائل فونز پر دیکھ پائیں گے۔

جلسےکی نشریات کیلئے پرائیویٹ پبلشرز کو بھی فیڈ مفت مہیا کی جائےگی۔ سوشل میڈیا پر ذاتی پیجز رکھنے والے صحافی اور افراد جلسے کو اپنے پیجز پر نشر کرپائیں گے۔

 
 

مزیدخبریں