ڈاکٹر عاطف انعام شامی شہباز گل کیلئے قائم کیےگئے میڈیکل بورڈ سے الگ ہوگئے

Aug 21, 2022 | 20:00

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے علاج معالجے کے لیے قائم نئے میڈیکل بورڈ میں پھر تبدیلی کر دی گئی ہے، پمز کے جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ کو میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا۔ ڈاکٹر عاطف انعام شامی کلینکل مصروفیات کے باعث بورڈ سے الگ ہوگئے ہیں۔شہباز گل کے علاج کے لیے 4 رکنی میڈیکل بورڈ گزشتہ روز قائم کیا گیا تھا جبکہ پی ٹی آئی رہنما نے احتجاجاً کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔چار رکنی بورڈ شہباز گل کی صحت سے متعلق رپورٹ تیار کرے گا جبکہ میڈیکل بورڈ شہباز گل کے علاج اور اسپتال سے چھٹی کے حوالے سے سفارشات دے گا۔ رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں