عمران خان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج

Aug 21, 2022 | 20:08

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔عمران خان کےخلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں درج ہوا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہا تمہارے اوپرکیس کرناہے۔عمران خان کی تقریرکے متعلقہ حصےکامتن ایف آئی آر کے ساتھ لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں