کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 245 پرضمنی انتخاب کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔این اے 245 کے 263 میں سے 201 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے محمود مولوی 22485 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم امیدوار معید انور 8567 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو مدمقابل ایم کیو ایم کے معید انور سے 13918 ووٹوں کی برتری حاصل ہے