ایف سی نفری عمران خان کے گھر جانے والے رستے پہنچ گئی ،خاردار تاریں لگادی گئیں

اسلام آباد:عمران خان کےگھر بنی گالی کی طرف جانے والے رستے کو خارادر تاریں لگادی گئی ہیں اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ افراد کےبنی گالہ جانے پر پابندی لگادی ہے ،ایف سی کی بھاری نفری بھی بنی گالہ پہنچ گئی ہے جبکہ اسلام آباد پولیس پہلے ہی موجود ہے۔سیکیورٹی اہلکار عمران خان پر مقدمہ درج ہونے کے کچھ گھنٹے بعد پہنچے ہیں ،واضح رہے کہ عمران خان پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے اور عمران خان کی کل تقریر میں جج زیبا چوہدی کو تنبیہہ کرنے پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت یہ مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ای پیپر دی نیشن