لاہور)نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور گالیاں نکالنے والے کانسٹیبل شاہد سے ملاقات کیلئے مینٹل ہسپتال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے اور گالیاں نکالنے والیکانسٹیبل شاہد ذوہیب عیادت کیلئے مینٹل ہسپتال گئے۔ انہوں نے شاہد ذوہیب سے ملاقات کی اور کہا کہ کانسٹیبل شاہد زوہیب کا علاج بہترین ماہرین نفسیات کی زیر نگرانی جاری ہے اور وہ تیزی سے روبصحت ہے۔آئندہ ایسے مریض کی اطلاع قریبی پولیس تحفظ مراکز میں دیں، تاکہ ان کا مناسب علاج کروایا جا سکے۔ بائی پولر ڈس آرڈر قابل علاج مرض ہے، ایسے مریض کو میمزوار کا حصہ بنانے کی بجائے اس کی صحتیابی کیلئے دعا کریں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کے دورہ کے موقع پرکانسٹیبل شاہد ذوہیب کے علاوہ اس کی والدہ، عزیز و اقارب اور معالجین سے ملاقات کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ماہر نفسیات ڈاکٹر اسد سے کانسٹیبل شاہد کی ریکوری کے حوالے سے گفتگو کی۔
آئی جی پنجاب گالیاں دینے والے پولیس کانسٹیبل سے ملاقات کرنے مینٹل ہسپتال پہنچ گئے
Aug 21, 2023