فیروزوالہ:پھل ،سبزیاں فروخت کرنیوالوں کا خود ساختہ مہنگائی کا طوفان

 فیروز والہ( نامہ نگار) امامیہ کالونی، رچنا ٹاؤن ،پیپلز کالونی فیروز والا اور کوٹ عبدالمالک کے علاوہ اسکے مضافات میں پھل اورسبزیاں فروخت کرنے والوں نے خود ساختہ مہنگائی کا طوفان کھڑا کردیا۔دیہاڑی دارطبقہ سے35فیصد سے زائد نرخوں پر سبزیاں اورپھل فروخت کئے جارہے ہیں۔ مہنگی سبزی اورپھل فروخت کرنے کا ملبہ ریڑھیوں پھڑیوں اورمنڈیوں میں سبزی فروشوں نے آڑھتیوں پر ڈال دیا۔ انتظامیہ خواب خرگوشاں کے مزئے لوٹنے میں مصروف علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اورنہ ہی اسٹنٹ کمشنر  علاقوں کا کبھی دورہ کیا ہے جس کی وجہ سے سبزی اورپھل فروخت کرنے والے بے لگام ہوکر سرکاری ریٹ لسٹ کے بجائے منڈی کے خود ساختہ ریٹوں پر سبزی اورپھل مہنگے دآموں فروخت کررہے ہیں جن کو لگام ڈالنے والے سرکاری افسران واہلکاران اے سی کی ٹھنڈی ہوائیں لے رہے ہیں۔ عوامی سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سبزی پھل مافیاں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے فی الفور سرکاری نرخ ناموں پر اشیاضروریہ کی فروختگی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن