لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا حافظ عبد الوحید روپڑی نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن، ڈنمارک کے بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی توہین کرکے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کئے ہیںاور دنیا میں بد امنی کو ہوا دی جا رہی ہے۔ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے وطن عزیز پاکستان کو مکمل اسلامی وفلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کیا جائے گا۔ ہم نے دو قومی نظریئے کو پسے پشت ڈال انگریز کے بنائے ہوئے قانون کو اپنایااور کلمہ طیبہ کے مطلب سے انحراف کیا جس کی وجہ سے آج ہم انتشار اور افتراق کا شکار ہیں۔گذشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ اسکو ابھی تک ہندو بنیے سے آزاد نہیں کروا سکے۔ حکمران قائد اعظم محمد علی جناح کا فرمان بھول چکے ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ہمیں آزادی کو قائم رکھنے کیلئے اور ملک کو مضبوط بنانے کیلئے کشمیر کو آزاد کروانا ہوگا۔پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے دہشت گردی کرنے والے اسلام اور ملک وملت کے دشمن ہیں۔