گکھڑمنڈی(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما ﺅں وسیم یعقوب بٹ ، عبدالرزاق بٹ، حافظ عثمان سندھو ، مدثر قادر صباح ، محمد عباس چہل، ظہیر اشرف چہل(جاپان) نے جڑانوالہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس وقت لاکھوں اوورسیز پاکستانی بےرون ممالک روزگار حاصل کرکے ملک کی خدمت کررہے ہیں، جن کو ان ممالکوں میں قانون کے مطابق زندگیاں گزارنے کی سہولتیں میسرہیں لیکن افسوس ہمارے ملک پاکستان میں جس کی 95فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے وہاں چند شرپسند ایسی کارروائیاں کرکے ملک کا نام بدنام کرنے کی مذموم کوشش کرتے ہیں جبکہ اسلام سلامتی کادین ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے آئینی حقوق حاصل ہیں لیکن چند شرپسند عناصر ایسی کارروائیاں کرکے ملک و قوم کیلئے مشکلات پیدا کرنے میں مصروف ہیں جن کو قانون کے شکنجے میں لا کرقرارواقعی سزا دی جانی چاہیے۔