قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی ) ایس ایچ او تھانہ ضیافت علی باٹھ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزموں سے 14 موٹر سائیکلیں‘ایک کار‘ایک لاکھ 30ہزار روپے‘ دوسری کارروائی میں3 بھینسیں‘ایک لاکھ 60ہزار روپے ،ایک موٹر سائیکل برآمدکر لی۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل قلعہ دیدارسنگھ فضل احمد سرا کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد معاشرے کا ناسور ہیں ،جن کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔