نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار) ڈاکٹر عرفان ریاض خان سابق ایم ایس ٹی ایچ کیونے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی بدن کی تندرستی، خوبصورتی اور نشو ونما کا دار و مدار متوازن خوراک پر ہے، ہم جس قدر معیاری اور غذائیت سے بھر پور غذا کا انتخاب کرینگے اسی قدر ہمارا جسم توا نااور مضبوط ہو گا، انسانی صحت کا تمام تر انحصار قوت مدافعت پر ہے جوکہ وٹامنز، پروٹینز، نشاستہ چکنائیاں، زنک، فولاد، کیلشیم، میگنیشیم، فاسفورس، پوٹاشیم،آیو ڈین، کلورین،گندھک، آکسیجن اور سوڈیم وغیر ہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔