حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)تمام مکاتب فکر کے علماءپر مشتمل اتحاد بےن المسلمےن کونسل کے رہنماﺅں نے مذہبی اسکالر بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی کی قےادت مےں کےتھولک چرچ کسوکی روڈ کا دورہ کےا۔ جہاں بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی نے کرسچےن کمےونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اقلیتوں پر حملہ اسلامی تعلےمات کے سراسر منافی ہے۔حملہ آوروں نے پاکستان کے آئےن اور قانون کو پامال کےا ۔اسلام اقلےتوںکو مکمل تحفظ دےتا ہے ۔ اس واقعہ کا اسلام سے کوئی تعلق نہےں بلکہ ےہ پاکستان اور اسلام کے خلاف اےک سوچی سمجھی سازش ہے۔تمام مکاتب فکر کے علماءکرسچےن کمےونٹی کے ساتھ ہےںاور وہ ملک مےں انتشار پھےلانے والوں کے خلاف ملکر سےنہ سپر ہوں گے۔ اس موقع پر فادر الماس جان ، ماسٹر جوزف نےر، پاسٹر ذےشان ، ذےشان رابرٹ، اسحق کھوکھر اور جے ےو آئی کے رہنما علامہ احمد سعےد اعوان، علامہ محمد رضا مدنی، مہر محمد ےونس ،لےاقت زوار ودےگر بھی موجود تھے۔