قائداعظمؒپاکستان میں اسلامی معاشرہ قائم کرنے کے خواہاں تھے:کاشف رسول

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) سپرنٹنڈنٹ جیل کاشف رسول خالد نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نوید اسلم کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائداعظمؒپاکستان میں ایک مثالی اسلامی معاشرہ قائم کرنے کے خواہاں تھے جہاں ہر ایک کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع میسر ہوں، تحریک پاکستان کے رہنما اور کارکنان اعلیٰ کردار کے حامل انسان تھے جو منافقت اور جھوٹ سے دور تھے ہمیں بھی اپنے کردار کو بلند بنانا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں آباﺅ اجداد کی لازوال قربانیوں کے باعث ملا ہے۔

ای پیپر دی نیشن