شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارتی امیدوار معروف قانون دان رانا سرفراز احمد خاں ایڈووکیٹ نے بار کونسل ہال میں وکلاءکے اعزاز میں فروٹ پارٹی کا اہتمام کیا جس میں وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی، فروٹ پارٹی میں شریک وکلاءنے رانا سرفراز احمد خاں کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کی انتخابی مہم جوش و خروش سے چلانے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رانا سرفراز احمد خاں ایڈووکیٹ نے کہا کہ وہ کامیاب ہو کر وکلاءکے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔