اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے صدر مملکت کے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید پر کہا ہے کہ ملک میں نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے۔صدر مملکت نے آج اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کر دی ہے جس کے بعد مختلف سیاسی رہنمائوں کی جانب سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مشتاق احمد خان نے اس صورتحال میں اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو ایک نیا پنڈوراباکس کھل گیا، صورتحال واقعی ایسی ہی ہے جیسا صدر نے لکھا ہے تو توہین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست، پارلیمنٹ اور قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوام کی توہین ہے، معاملات ایک دفعہ پھر عدالتوں میں جائیں گے۔مشتاق احمد نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان پر رحم فرمائے۔ اعلیٰ ترین منصب اور آفس کے اس حال سے پاکستان کے حالات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اللہ رحم فرمائے، ملک میں نیا پینڈورا باکس کھل گیا: سینیٹر مشتاق احمد
Aug 21, 2023