لاہور(خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کی مرکزی نائب امیر اور مرکزی کمیٹی کے سربراہ مولانا سائیں عبدالقیوم ہالیجیوی نے جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی مشاورت سے آئندہ انٹرا پارٹی الیکشن تک جے یوآئی پنجاب کی مجلس عاملہ نامزد کردی۔ جس کے مطابق مولانامحمودمیاں کو پنجاب کا امیرمقررکیا گیا ہے جبکہ مولانامحب النبی مولانا فضل الرحمن درخواستی،مولانا خواجہ سعید احمد کو سرپرست اور مولانامفتی مظہرشاہ اسعدی، مولانا سید زکریا شاہ ، مولانا قاری جمال عبدالناصر اور راو¿ عبدالقیوم کونائب امیر، مولاناحافظ نصیر احرار کو سیکٹری جنرل اور ڈاکٹر ضیاءالرحمن امازائی، ڈاکٹر عبدالمعین قریشی، نور خان ہانس ایڈوکیٹ، مولانااحتشام الحق گیلانی کو ناظم اور مولانا حافظ غضنفرعزیز کو ناظم اطلاعات مفتی عبدالخالق ناظم مالیات مولاناعبدالمجید توحیدی کو سالار نامزد کیاہے۔
جے یوآئی پنجاب کی مجلس عاملہ نامزدگی ،مولانامحمودمیاں پنجاب کے امیرمقرر
Aug 21, 2023